ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی اور جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرکانگ چانگ ھہ نے تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔لاریجانی نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اس کے ہمراہ وفد کو ایران کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئےکہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے بھی ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران معدن کے ذخائر سے مالامال ہے جبکہ جنوبی کوریا اس سلسلے میں ایران کو ٹیکنالوجی فراہم کرسکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کا ایک نیا افق باز ہوسکتا ہے۔
.......
/169